دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کریں، ایف اے ٹی ایف

دھشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کریں، ایف اے ٹی ایف|humnews.pk

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان سے دہشت گردی کے لیے فنڈز کی منتقلی روکنے کے قوانین پر مؤثرعمل درآمد کی یقین دہانی مانگ لی ہے۔

ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کی پاکستانی حکام کے ساتھ  ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ وفد نے  نیشنل کائونٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) ، سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور حبیب بینک حکام کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔ جس میں پاکستانی حکام نے ایشیا پیسیفک گروپ کو اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی فنڈنگ روکنے سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔

پاکستانی حکام نے بتایا کہ نئے قوانین کے تحت مالیاتی نظم ونسق کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف نے فلاحی تنظیموں کی جانب سے چندہ جمع کرکے حاصل ہونے والی آمدنی کو ریگولرائز کرنے اور اس رقم کا استعمال صرف فلاحی مقاصد کےلیے یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کے وفد نے رئیل اسٹیٹ کاروبار کا ریکارڈ مرتب کرنے اور دہشت گردی کے لیے رقوم کی منتقلی کے خلاف عالمی قوانین کے مطابق مؤثر اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔


متعلقہ خبریں