معاشی بدحالی: ذمہ داروں کے تعین کیلئے قرار داد جمع

زرداری اپنی سیاست کے آخری دن گننے پر توجہ دیں، فواد چوہدری | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان میں حالیہ معاشی بدحالی کے ذمہ داروں کا پتا چلانے کے لیے ایک قرار داد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حیسن کی جانب سے قرارداد جمع کرائی گئی جس میں مشترکہ پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرار داد کے متن میں درج ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیشن ملک میں معاشی بد حالی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے۔

وزیراطلاعات مشترکہ پارلیمانی کمیشن سے متعلق قرار داد قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی پیش کریں گے۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک چلانے کے لیے 28 ارب ڈالرز درکار ہیں جب کہ آٹھ ارب ڈالر قرض پر سود کی مد میں ادا کرنے ہیں۔

حکمراں جماعت روز اول سے ہی معاشی بدحالی کی ذمہ داری سابقہ حکومتوں پر ڈالتی آئی ہے اور اب ملک میں جاری مالی بحران پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) سے رجوع کر رکھا ہے۔

آئی ایم ایف نے چینی قرضوں کو پاکستان میں جاری معاشی بدحالی کا ذمہ دار قرار دیا ہے لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ سی پیک سے معیشت متاثر نہیں ہوئی۔

 


متعلقہ خبریں