ماہ رواں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگا، اسد عمر

حکومت پاکستان شہریوں کو لوٹنے میں مصروف، اسد عمر | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے توقع ظاہر کی ہے کہ ماہ رواں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کچھ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر آٹھ ارب ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے مئی،جون اور جولائی تین ماہ مسلسل کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ رہا ہے۔

وہ وطن واپسی پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل رات ہی واپس آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کہ صحافی سوال کریں میں ایک وڈیو دکھاتا ہوں۔

وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے 18 دفعہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیے ہیں لیکن جو باتیں ہوئیں اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ شاید ہم نے آئی ایم ایف کے پاس جاکر کوئی انوکھا کام کیا ہے۔

ایک سوال پر وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ الحمد اللہ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اورفوجی حکومتوں نے آئی ایم ایف سے رابطے کیے۔

وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں سینیٹر میاں رضا ربانی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شھباز شریف نے کہا تھا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں وہ تقریر ڈھونڈ رہا ہوں جس میں، میں نے کہا ہو کہ آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بیل آؤٹ پیکیج لینا ضروری ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ پہلے کوئی بات کی ہو لیکن اس الیکشن میں، میں نے کبھی ایسی کوئی بات نہیں کی۔

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد گزشتہ شب ہی وطن واپس پہنچنے والے وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ ہے۔

 


متعلقہ خبریں