سونے کی قیمت میں 200 روپے فی تولہ کمی


کراچی: سونے کی  قیمت میں فی تولہ 200 روپے کمی ہوگئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد سونا فی تولہ 61 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 52 ہزار 555 روپے پہ آگئی ہے۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا تین ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 218 ڈالرز کی سطح پرآ گیا ہے۔

پاکستان میں چند روز قبل سونے کی قیمت میں 1700 روپے فی تولہ اضافے سے اس کی قیمت 62 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

اس وقت دس گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے اضافے سے اس کی قیمت 53155 روپے پرآئی تھی جب کہ عالمی مارکیٹ میں اس وقت سونے کی قیمت سات ڈالر کمی سے 1187 ڈالرز فی اونس ہوگئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں