بھارت نے ایک سرجیکل اسٹرائیک کی تو پاکستان دس کرے گا، میجر جنرل آصف

آئینی حدود میں حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل ہوگا۔ میجر جنرل آصف غفور

فوٹو: فائل


برطانیہ: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خبردار کیا ہے کہ بھارت نےایک سرجیکل اسٹرائیک کی توپاکستان دس کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس ملک کی فوج مضبوط نہ ہووہ ٹوٹ جاتاہے۔

وہ برطانیہ میں اخبارنویسوں سے بات چیت کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک کی فوج مضبوط نہ ہووہ ٹوٹ جاتاہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوج جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے  پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج سی پیک کی محافظ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج کا پاکستان ماضی سےبہترہے اورہم اچھےحالات کی جانب گامزن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی سے بہترکوئی چیزنہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج سب سےمنظم ادارہ ہے اور پاک فوج کی طرح دیگر اداروں کوبھی مضبوط ہونا چاہیے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ انسداد دہشت گردی پولیس کاکام ہے اورفوج 15 سال سےدہشت گردی کی روک تھام کےلیے کام کررہی ہے۔ ذرائع ابلاغ پرانہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانی دینے والوں میں اکثریت عوام کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جتنی قربانیاں ہم نے دیں کسی نے نہیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کرائم ریٹ میں چھٹے نمبر پرتھا، آج 66 ویں پر ہے۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان میں خرابیوں سے زیادہ اچھائیاں ہیں،جودنیا کو بتانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو ملکی استحکام کی خاطر حکومتوں کا ساتھ دینا چاہئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ دورہ برطانیہ میں پروفیشنل امور سمیت ملکی بہتری پر بات چیت ہوئی۔

 


متعلقہ خبریں