ملک کا بڑا مسئلہ قیادت کی ناکامی ہے، شاہد خاقان عباسی

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مسٗلہ قیادت کی ناکامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل مسٗلہ یہ ہے کہ ماضی میں بھی اور آج بھی بڑی کرسیوں پر چھوٹے لوگ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی ہماری مجموعی ناکامی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور انتخابی امیدوار شاہد خاقان عباسی نے یہ بات عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ممتاز قانوندان عاصمہ جہانگیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی وہ آواز تھی جس سے آمر بھی گھبراتے تھے اور ججز بھی۔


متعلقہ خبریں