جلدی غصہ آنے کی عادت کو ختم کرنا چاہتی ہوں، زارا عابد


مشہورماڈل زارا عابد نے کہا ہے کہ انہیں غصہ بہت جلدی آ جاتا ہے لیکن وہ اپنی اس عادت کو ختم کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ انہیں فلموں میں کام کرتا ہوا ضرور دیکھیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’کور پیج‘ میں میزبان ایشا نور سے بات کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ وہ مشہور فیشن ڈیزائنر حسن شہریاریاسین (ایچ ایس وائے) کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں کیونکہ وہ بہترین شو ڈائریکٹر ہیں۔

ماڈل صدف کنول کو سراہتے ہوئے زارا کا کہنا تھا کہ وہ بہت اچھی اور پیاری ہیں۔نئی ماڈلز کے لیے اپنے پیغام میں   انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں آنے والے نئے چہروں کو اپنا رویہ اچھا رکھنے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال پران کا کہنا تھا کہ وہ کبھی اسٹیج پر نہیں گریں لیکن پہلی دفعہ اسٹیج پر جاتے ہوئے وہ بہت زیادہ گھبرائی ہوئی تھیں۔

زارا کا کہنا تھا کہ انہیں فیشن شوز سے زیادہ فوٹو شوٹس پسند ہیں جب کہ بھارتی فلم دل تو پاگل ہے ان کی پسندیدہ فلم ہے۔

زارا نے بتایا کہ پرفیوم، لپ ٹنٹ اور ہیئر برش ہمیشہ ان کے بیگ میں موجود ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فارغ وقت میں آرام کرنا پسند کرتی ہیں اور بہت زیادہ سوتی ہیں۔

زارا عابد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ویب سائیٹاس میں سے انہیں انسٹاگرام استعمال کرنا زیادہ پسند ہے۔


متعلقہ خبریں