ٹرمپ امریکی پادری سے ملاقات کے منتظر


انقرہ: امریکی پادری اینڈرو برنسن رہائی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اول آفس میں ملاقات کریں گے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ترکی سے رہا ہونے والی پادری اینڈرو برنسن سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

 

صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے کہ انہوں نے اینڈرو برنسن کی رہائی کے لیے امریکی حکام کی درخواست مسترد کی۔

امریکہ کی پابندیوں اور دباؤ کے باوجود ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اس بات پر قائم رہے تھے کہ ترکی کی عدلیہ آزاد ہے اور وہ کسی بھی قسم کی مداخلت کے مجاز نہیں ہیں۔

امریکہ کے پادری اینڈرو برنسن کو دہشت گردی کے مقدمے میں دو سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا تھا اور وہ  ترکی کی جیل میں قید تھے۔

اینڈرو برنسن کی گرفتاری پر امریکہ اور ترکی کے تعلقات میں کشیدگی کا باعث بنی اور اینڈرو برنسن کی رہائی امریکہ کے لئے ایک بڑی سفارتی جیت گردانی جارہی ہے۔

ترکی کی عدالت نے اینڈرو برانس کو تین سال قید کی سزا سنائی لیکن کیوںکہ وہ دو سال سے زائد وقت قید میں گزار چکے تھے اس لیے اینڈرو کو رہا کر دیا گیا۔

اینڈرو برنسن پہلے جرمنی میں امریکی فوجی اسپتال سے معائنہ کروا کر امریکہ واپس چلے جائیں گے۔

امریکہ پہنچتے ہی اینڈرو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔


متعلقہ خبریں