اے ایس ایف کی کارروائی، عقاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام


راولپنڈی: ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عقاب اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

اے ایس ایف ذرائع کے مطابق ملزم عباس فادل نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے پرواز ای وائی 232 کے ذریعے ابوظہبی جا رہا تھا۔ دوران تلاشی ملزم کے سامان سے سات نایاب نسل کے عقاب برآمد ہوئے جنہیں ملزم غیر قانونی طریقے سے ابوظہبی لے جانا چاہتا تھا۔

اے ایس ایف نے ملزم عباس فادل کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

عقاب عام طور پر تلور کے شکار کے لیے استعمال ہوتے ہیں جب کہ ایک عقاب تقریباً ایک کروڑ روپے میں فروخت ہوتا ہے۔ عقاب پاکستان کا مقامی پرندہ نہیں بلکہ یہ ہجرت کر کے پاکستان آتا ہے۔

عقاب کی مختلف اقسام ہیں جن میں سیکر فالکن، شاہین فالکن، لیگر فالکن، پریگرین فالکن، گولڈن ایگل شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں