ضمنی انتخابات: کس نے کہاں ووٹ ڈالا؟



اسلام آباد: پاکستان مں ضمنی انتخابات 2018 میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 35 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 میں سلسلہ نمبر 478 کے تحت ووٹ کاسٹ کیا ہے۔

وزیراعظم اپنا ووٹ اظہر نصیر اسکول موہڑہ نور میں کاسٹ کیا۔ عمران خان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

عمران خان کی پولنگ اسٹیشن سے روانگی کے وقت ن لیگی کارکنوں نےوزیراعظم نواز شریف کے نعرے بھی لگائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا کردیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹ کیلئے نکالیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں، قوم کے توقعات پر پورا اتریں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے گجرات کے حلقہ این اے 69 میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ این اے 69 سے پرویزالہی کے بیٹے مونس الہی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

وزیردفاع پرویز خٹک نے پی کے 64 نوشہرہ میں ووٹ کاسٹ کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف آخری لمحات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پہنچے تو قومی شناختی کارڈ نہ ہونے سبب پولنگ عملے نے انہیں ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔ نوازشریف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے گئے تھے اور ان کی والدہ بھی ہمراہ تھیں۔

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے گجرات کے پولنگ اسٹیشن نمبر 305 میں ووٹ کاسٹ کیا ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی کا ووٹرز باہر نکلے گا اور ہماری جیت ہوگی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوئی آزاد امید وار 50 سے زیادہ ووٹ لے لے تو مجھے شام کو پکڑ لینا۔ چوہدری شجاعت حسین نے پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

پاک سرزمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی کے حلقہ این 243 میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد پی ایس پی رہنما نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انہوں نے آصف حسنین کو ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے پی اییس پی ووٹرز سے اپیل کی کہ باہر نکلیں اور ان کی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور این اے 243 سے امیدوار عامر چشتی نے بھی اپنے حلقے میں ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار اویس لغاری نے ڈیرہ غازی خان میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتخابی عمل شفاف ہوا تو ان کی کامیابی یقینی ہے، اس بار بیلٹ بکسوں کی نگرانی آنکھیں کھلی رکھ کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما غلام سرور نے ٹیکسلا میں ووٹ کاسٹ کیا۔ ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔

راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این 60 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ ان کی آمد پر ن لیگی کارکنان نے نعرے بازی بھی کی۔


متعلقہ خبریں