سمندرپار پاکستانیوں کی ووٹنگ، ویب سائٹ پر ہیکرز کے حملے ناکام

اوورسیز پاکستانیوں کی ویب سائٹ پر ہیکرز کے حملے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: ضمنی انتخابات کے دوران سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے حوالے سے بنائی گئی ویب سائٹ پر ہیکرز کی جانب سے 1200 حملے کیے گئے ہیں جنہیں ناکام بنایا جاچکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اوورسیز ووٹرز کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ پر بیک وقت 10 ہزار سے زائد حملے ہوئے جنہیں نادرا حکام کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا اور ایک بار بھی سائٹ ڈاؤن نہیں ہوئی۔

ڈائریکٹر جنرل آف انفارمیشن ٹیکنالوجی خضر عزیز کے مطابق لوڈ کے سبب ویب سائٹ سست ہوئی جو کہ معمول کی بات ہے لیکن بند نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ بھی کامیابی سے چل رہی ہے۔

ضمنی انتخابات 2018 میں اورسیز پاکستانی پہلی بار بذریعہ انٹرنیٹ اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سات گھنٹوں کے دوران 6146 اوورسیز پاکستانیوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کی رجسٹریشن سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی گئی تھی۔

بعد ازاں  یکم تا 15 ستمبر تک بیرون ملک مقیم ایسے پاکستانیوں کی رجسٹریشن کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں