ضمنی انتخابات میں دولہے بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گئے


اسلام آباد: ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ بہت کم رہا مگر کچھ دولہوں نے اپنے قومی فریضہ کو اہمیت دیتے ہوئے شادی کے دن بھی ووٹ ڈال کر اپنے ملک کی جانب سے ان پر فرض پورا کیا۔

ایک طرف ولیمے کی تقریب اور دوسری جانب ووٹ ڈالنے کی ذمہ داری، راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 کی ایوان کالونی میں دلہا محمد پرویز نے مہمانوں کو دعوت ولیمہ کھلانے سے پہلے ڈویژنل پبلک اسکول کے پولنگ اسٹیشن پر پہنچ کر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

ملتان کی تحصل جلالپور پیر والا کے حلقہ پی پی 222 میں دلہے نے بارات لے جانے سے پہلے ووٹ کاسٹ کرنے کی ٹھانی اور دلہن کو لینے جانے سے پہلے باراتیوں سمیت گورنمنٹ ماڈل پرائمری اسکول جنگل امیر حسین میں ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گیا۔

دولہوں نے ضمنی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کر کے قومی ذمہ داری نبھائی اور ملکی تعمیر میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ثابت کیا۔


متعلقہ خبریں