آر ٹی ایس میں کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں، ترجمان الیکشن کمیشن


اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے ترجمان ندیم قاسم کا کہنا ہے کہ رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) مکمل طور ہر کام کررہا ہے اوراب تک نتائج معمول کے مطابق آرہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام نتائج کب تک آئیں گے اس کے بارے میں حتمی وقت نہیں بتا سکتے لیکن امید ہے کہ رات دو بجے تک تمام نتائج آجائیں گے۔

ندیم قاسم کا کہنا تھا کہ تمام نتائج آر ٹی ایس سے نہیں آئیں گے بلکہ کچھ نتائج دوسرے طریقوں سے بھی موصول ہوں گے، اور یہ بھی معمول کا طریقہ کار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام کام درست طریقے سے کیا جارہا ہے اور تا حال کوئی مسائلہ پیش نہیں آیا ہے۔

نتائج آنے میں کچھ دیر ہونے کی وجہ سے مختلف حلقوں میں یہ بات گردش کرنے لگی تھی کہ شاید آر ٹی ایس سسٹم ایک مرتبہ پھر فیل ہو گیا ہے۔

میڈیا میں خبریں گردش کرنے کے بعد ترجمان الیکشن کمیشن نے میڈیا سے گفتگو کی اور صورتحال واضح کی۔


متعلقہ خبریں