لاہور کے علاقے سبزہ زار میں دو خواتین کا پراسرار قتل

تونسہ شریف:نوجوان لڑکا اور لڑکی غیرت کے نام پر قتل

فائل فوٹو۔–


لاہور: سبزہ زار میں دو خواتین کو پراسرار طور پر قتل کردیا گیا۔ بہیمانہ قتل کی واردات اعوان ٹاؤن میں ہوئی۔

ہم نیوز کے مطابق قتل کی بہیمانہ واردات میں ملزمان نے چھرے کا استعما ل کرتے ہوئے خواتین کو ذبح کیا۔ قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول خواتین کی شناخت صائمہ اور سلمیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے آصف اور مظہر کے نام سے دو افراد کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق متول خواتین کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے تاہم ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

فرانزک ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اورقتل کی وجوہات جاننے کے لیے ثبوت و شواہد اکھٹے کررہی ہیں۔

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں حقائق مزید تفتیش کے بعد ہی سامنے آسکیں گے۔


متعلقہ خبریں