جیمزمیٹس عہدہ چھوڑ کر جاسکتے ہیں، ٹرمپ

جیمزمیٹس عہدہ چھوڑ کر جا سکتے ہیں، ٹرمپ |humnews.pk

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  اگرامریکا کے وزیردفاع جیمزمیٹس عہدہ چھوڑ کر جانا چاہیں تو جاسکتے ہیں۔

امریکی ٹیلی وژن پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی رائے میں وزیر دفاع جیمزمیٹس کچھ حد تک ڈیموکریٹ ہیں۔ اگر وہ وزیردفاع عہدہ چھوڑ کر جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں کیونکہ ہرکسی کو ایک وقت میں جانا ہی ہوتا ہے اور واشنگٹن میں تو لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ واشنگٹن ہے یہاں لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔

اس کے رد عمل میں پینٹاگان کے ترجمان کرنل ڑابرٹ مینگ نے کہا ہے کہ وزیردفاع اپنے ذمے داریوں کو پورا کریں گے کیونکہ ان کی توجہ کا مرکز ان کا کام ہے اور وہ اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔۔

میٹس کو امریکی صحافی کی ایک  کتاب منظر عام پر آنے کے بعد سے مشکوک نگاہوں سے دیکھا جارہا ہے۔ اس کتاب میں امریکی صحافی نے میٹس کے ٹرمپ پر طنز کرنے کا انکشاف کیا تھا۔


متعلقہ خبریں