امونیا کی مدد سے ماحول دوست ایندھن تیار کرنے پر تحقیق جاری

امونیا کی مدد سے ماحول دوست فیول تیار کرنے پر تحقیق جاری|humnews.pk

ہیوسٹن: امریکہ کی رائس یونیورسٹی میں جاری ایک تحقیق میں ہائڈروجن فیول کی پیداوار کے لیے روشنی کی توانائی کا استعمال کر تے ہوئے امونیا سے ہائڈروجن فیول تیار کرنے پر کام جاری ہے۔

کیمیا کے سائنسدان دان سویرڑ اور ان کی تحقیقاتی ٹیم نے ایک نئی تحقیق کا آغاز کیا ہے جس میں وہ امونیا کو استعمال کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کی اس تحقیق کا مقصد بنیادی طور پر کاربن سے پاک ایندھن کی پیداوار ہے۔ چوںکہ ہائڈروجن اور اس کے کمپاؤنڈز زیادہ تر قابل دریافت نہیں ہوتے لہٰزا انہیں حاصل کرنے کے لیے بھی ایک انوکھا طریقہ استعمال کیا جا رہا ہے۔

دین سویرڑ کے اس طریقہ کار سے توانائی کم استعمال ہوتی ہے اور اس میں پانی اور نائٹروجن جیسے اضافی کیمیکلز بھی پیدا ہوتے ہیں جو قدرتی طور پر بھی ماحول میں پائے جاتے ہیں اور ان سے ماحول کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔

دنیا میں ماحولیاتی آلودگی بڑھنے سے جب اوزون کی تہہ متاثر ہونے لگی تو دنیا کے کئی بڑے ممالک نے کاربن فیولز کے متبادل تجویز کرنے شروع کیے۔

برازیل کا ایتھینال کو بطور اندھن استعمال کرنا کافی سرایا گیا مگر بعدازان تحقیق سے ثابت ہوا کہ ایتھینال سے بھی ماحول کو نقصان پہنچانے والے کیمیکل پیدا ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امونیا فیولز کا استعمال کیا جائے تو اس سے خارج ہونے والے کیمیکل قدرتی طور پر ماحول میں پائے جاتے ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بھی نہیں بنتے۔

یہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہونے کے باوجود ان ممالک میں بہت پسند کی جا رہی ہے جو ماحولیاتی آلودگی کے مسائل پر سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں