جڑواں شہروں میں بارش کا امکان، سندھ گرمی کی لپیٹ میں

شہراقتدار میں سرمئی بادلوں کے اور بارش | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا (کے پی) کے کچھ اضلاع میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، کوہاٹ، مردان، مالاکنڈ، ہزارہ سمیت دیگر علاقوں میں پیر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے بھی کچھ مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں آج موسم خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جب کہ کراچی اور حیدرآباد میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

موسمی پیش گوئی کے مطابق ملک کے ٹھنڈے ترین علاقوں میں اسکردو اور گلگت شامل ہوں گے۔ اسکردو میں کم سے کم درجہ حرارت دو اور گلگت میں چار ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

پیر کو لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 اور کراچی کا 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اتوار کو سب سے زیادہ گرمی سندھ کے علاقوں ٹنڈوجام، مٹھی اور چھور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ حیدرآباد میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں