پاکستان اسٹاک مارکیٹ تین برس کی کم ترین سطح پر

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں 500سے زائد پوانٹس کا اضافہ | urduhumnews.wpengine.com

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

پیر کے روز کاروبار کے احتتام پر کےایس ای 100 انڈیکس 750.36  پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 36767.57  کی سطح پر بند ہوا۔

بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا، ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی۔ اس کے بعد انڈیکس گرین زون میں داخل ہوا اور مارکیٹ میں 50 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، لیکن یہ اضافہ لمحاتی ثابت ہوا اور مارکیٹ دوبارہ منفی زون میں چلی گئی۔

اس کے بعد مارکیٹ  میں شدید مندی کا رجحان  غالب آگیا۔  چند ہفتہ پہلے 42 ہزار کی سطح پرٹریڈنگ کرنے والا بازار حصص آج 36 ہزارکی سطح پر آ گیا ۔ رواں ماہ یہ دوسرا موقع تھا کہ جب مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آئی۔

کاروبار کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ میں 1241 پوانٹس تک کی کمی ہوئی اور انڈیکس 36276.35  کی سطح تک گر گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں قدرے ریکوری دیکھی گئی۔

گزشتہ ہفتہ کے آخری کاروباری دن  جمعہ کے روز مارکیٹ  میں شدید مندی کا رجحان رہا اورانڈیکس میں 800 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی تھی۔

جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اورانڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تاہم اس لمحاتی بہتری کے بعد اسٹاک مارکیٹ  شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی تھی۔

کاروبار کے دوران مارکیٹ انڈیکس 38000 کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے آ گیا تھا۔ اس مرحلہ پر بازار حصص نے گزشتہ دو برس کی کم ترین سطح کو چھوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ 992  پوائنٹس کمی کے ساتھ 37405   کی سطح تک گری، اس کے بعد مارکیٹ میں قدرے بحالی ہوئی تاہم مارکیٹ 800 سے زائد پوانٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں