دوسرا ٹیسٹ، امام کی جگہ فخر کو ڈیبیو کروانے کا فیصلہ


پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انجری کا شکار امام الحق کی جگہ فخر زمان کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان منگل سے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹیسٹ کانٹے کے مقابلے کے بعد ڈرا ہوگیا تھا۔

امام الحق بائیں ہاتھ کی انگلی میں انجری کے باعث میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 76 اور دوسری اننگز میں 48 رنز بنائے تھے۔

پہلے میچ میں فاسٹ باؤلر وہاب ریاض بھی متاثرکن کارکردگی نہیں دکھا پائے تھے، ان کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ادھر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد سے اختلافات سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔

 


متعلقہ خبریں