سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپےاضافے کے بعد 61 ہزار700 روپے ہوگئی ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافےکے بعد 52898 روپےہوگئی ہے۔

سونے کی قیمت میں حالیہ اضافہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ چند روز سے ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا عمل جاری ہے جس کے باعث سونے کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔

عام انتخابات کے بعد ڈالر اور سونے کی قیمت میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن حالیہ عرصے میں ڈالر کی قیمت میں اچانک بہت زیادہ اضافے کے بعد سے سونے کی قیمت بھی متواتر بڑھتی جا رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے شروع میں سونے کی قیمت میں 1700 روپے فی تولہ اضافے کے بعد 62 ہزار روپے ہوگئی تھی، ہم نیوز کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے اضافے سے 53155 روپے ہوگئی تھی۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سونے کی  قیمت میں فی تولہ 200 روپے کمی ہوگئی تھی۔ قیمت میں کمی کے بعد سونا فی تولہ 61 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 52 ہزار 555 روپے پہ آگئی تھی۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا تین ڈالر کمی کے بعد ایک ہزار 218 ڈالرز کی سطح پرآ گیا تھا لیکن آج شروع ہونے والے ہفتے کے پہلے دن ہی ڈالر اور سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آیا۔


متعلقہ خبریں