لاہور: بین الاقوامی یونیورسٹی فعال کرنے کا فیصلہ


لاہور: پنجاب حکومت نے نالج پارک کی جگہ بین الاقوامی یونیورسٹی قائم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔

ہم نیوزکے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے  2010 میں اس منصوبے کی بنیاد رکھی تھی لیکن یہ اب تک مکمل طور پر فعال نہ ہوسکا۔

گزشتہ حکومت کا اس بین الاقوامی یونیورسٹی میں دنیا بھرکی مشہور جامعات کے کیمپسز کھولنے کا منصوبہ تھا لیکن سات برس سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ایک بھی جامعہ نے نالج پارک میں کیمپس نہیں کھولا۔

سال 2010 میں نالج پارک کے نام سے شروع ہونے والا منصوبہ اب نئی حکومت کے دور میں مکمل ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز جاری ہونے کے بعد نالج پارک میں جامعہ تعمیر کی جائے گی۔

نئی حکومت آنے کے بعد وزیراعظم اور گورنر ہاؤس سمیت 15 عالیشان عمارتوں کی ہیئت تبدیل ہونے جا رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے نیشنل اوورسائٹ کمیٹی تمام سرکاری عمارتوں کو عوام کے مفاد کے لیے کھول دینے کا کام سنبھالے گی۔

رواں ماہ کے ابتدائی دنوں میں وزیراعظم نے اپنے تمام وزرا اعلیٰ اور وفاقی وزرا کو بھیجے گئے خطوط میں کہا ہے کہ پاکستان ایک بڑے معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے۔ اس منظر میں حکمرانی اشرافیہ کا غیر معمولی اور عیاش طرز زندگی ختم کر کے میانہ روی کی راہ اپنانی ہوگی۔ 


متعلقہ خبریں