پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 104 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی 100 انڈیکس میں 104 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 36 ہزار 663 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو ملا جُلا رجحان رہا۔ مارکیٹ میں پانچ سو پوائنٹس سے زائد کا اضافہ بھی ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں چلا گیا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 36 ہزار 767 پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم کچھ دیر ہی دیر بعد کاروبار میں تیزی آئی اور 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس سے کچھ دیر کے لیے کاروبار میں استحکام پیدا ہوا۔

ساڑھے گیارہ بجے کے بعد کاروبار غیر مستحکم ہونا شروع ہوا اور پھر مستقل منفی زون میں چلا گیا۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 266 پوائنٹس کی بھی کمی دیکھی گئی تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیس میں 104 پوائنٹس کی کمی رہی۔

پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس میں 750 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جب کہ گزشتہ ہفتہ کے آخری کاروباری دن  جمعہ کے روز مارکیٹ  میں شدید مندی کا رجحان رہا اورانڈیکس میں 800 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں