عوام نے حکومت کا حساب کتاب شروع کر دیا، حمزہ شہباز

فائل فوٹو


لاہور: حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے احتساب کا آغاز کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے جھوٹوں اور یو ٹرنز کا حساب کتاب شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار میں آنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ ضمنی انتخابات کے بعد تو پنجاب میں صرف گیارہ ووٹوں کا فرق رہ گیا ہے اور یہ مسلم لیگ ن کے لیے تشکر کا سماں ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نیب پنجاب میں ترقیاتی کام کرنے والوں کو پکڑ رہا ہے پر پنجاب بینک لوٹنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا نیب کے پیچھے عمران خان ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا شہباز شریف نے ایمانداری سے کام کیا اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جمہوری روایات پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں جبکہ احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے خیبر پختونخوا میں انسداد بدعنوانی کا محکمہ بند کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں