کفایت شعاری مہم،گاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری

وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم|humnews.pk

اسلام آباد: وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت  وزارت مواصلات کی 76 گاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے شروع کی جانے والی سادگی مہم کے تناظر میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سید کا کہنا ہے کہ حکومت 100 روزہ منصوبہ بندی میں شامل اہداف کو تیزی سے حاصل کر رہی ہے۔

وزارت مواصلات کا کہنا ہے کہ نیلامی کے عمل میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 33 ہو گئی ہیں جبکہ ان کی  نیلامی سے وزارت مواصلات کو چار کروڑ 47 لاکھ روپے حاصل ہوئے ہیں تاہم گاڑیوں کے خریداروں کو دس فیصد ٹیکس فیڈرل بیورو آف ریوینیو(ایف بی آر) کو ادا کرنا ہوگا۔

ان کے مطابق گاڑیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

وزارت نے اپنے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ بڑی بڑی گاڑیوں کے مزے ختم، اب سرکاری افسروں کو سنجیدہ ہو کرکارکردگی دکھانی ہوگی۔


متعلقہ خبریں