کار حادثہ : امریکی سفارت خانے کی خاتون کی طلبی کا فیصلہ


کراچی: امریکی قونصلیٹ کی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار شہری زخمی ہونے کے معاملے پر ایلزبتھ ڈان کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

جس گاڑی سے حادثہ پیش آیا اس میں امریکی قونصلیٹ کی خاتون ایلزبتھ ڈان سوار تھیں۔ تفتیش کاروں نے انہیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا تھا کہ سفارت خانے کی خاتون کی طلبی کے لیے جلد صوبائی محکمہ داخلہ کو خط لکھا جائے گا جبکہ مدعی عبدالجبار کا بیان ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ گزشتہ روز سول لائن تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی امریکی سفارت کاروں کی لاپرواہی سے پاکستانی شہری ٹریفک حادثات کی نذر ہوچکے ہیں۔

چند ماہ قبل اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی نوجوان شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اعوان نامی نوجوان کی موٹرسائیکل کو عقب سے ٹکر ماری گئی تھی۔

امریکی سفارت کار کی گاڑی سفارتخانے کا سیکنڈ سیکرٹری چاڈ ریکس چلا رہا تھا۔ ملزم کا بیان لینے کے بعد سامنے آنے والی غیر سرکاری اطلاع میں کہا گیا تھا کہ حادثے کے وقت امریکی سفارت کار نشے کی حالت میں تھا۔

 


متعلقہ خبریں