مائیکرو سوفٹ کے شریک بانی کا انتقال

مائیکرو سوفٹ کے شریک بانی کا 65 برس کی عمر میں انتقال|humnews.pk

سیاٹل: معروف امریکی کارپوریشن مائیکرو سوفٹ کے شر یک بانی پول جی ایلن پیر کو روز 65 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

پول ایلن نے مائیکروسوفٹ کو 1980 کی دہائی میں کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد خیرآباد کہہ دیا تھا۔

ٹیکنالوجی کی دینا میں انقلاب برپا کرنے کے بعد جب پول ایلن کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئے تو انہوں نے اپنی تمام تر توجہ فلاحی کاموں پر صرف کردیں۔ پول نے اپنی دولت کو بروئے کار لاتے ہوئے امریکی شہر سیاٹل کو ثقافتی مرکز بنایا۔

پول ایلن مائیکروسوفٹ کے ابتدائی سات سالوں میں ایک اہم قوت تھے جب انہوں نے شریک بانی بل گیٹس کے ہمراہ پرسنل کمپیوٹر کو ایک تجسسی مشغلے سے مرکزی ٹیکنولوجی بنایا تھا۔

1975 میں جب مائیکروسوفٹ کی بنیاد رکھی گئی تھی تو اس دور میں مشینز کو مائیکرو کمپیوٹر کہا جاتا تھا تاکہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور ہلکنگ مشینز کے درمیان تفریق کی جاسکے۔


متعلقہ خبریں