پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رحجان سے ہوا اور دوسرے سیشن میں 950 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

صبح کے وقت اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 600 سے زائد پوانٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور دوسرے سیشن میں مارکیٹ 950 سے زائد پوائنٹس تک بڑھ گئی۔

پہلے سیشن میں ہنڈر انڈیکس 37428 کررہا تھا اور دوسرے سیشن میں  37 ہزار347 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا تھا۔

بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار شروع ہوا تو کئی روز کی شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آنے کے نتیجے میں 100 انڈیکس 36 ہزار 730 کی سطح عبور کر گیا۔ کاروبار میں مزید تیزی کے بعد 100 انڈیکس میں مزید 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 37 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

اس رپورٹ کے فائل کیے جانے کے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 765 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 37428 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

بدھ کو اب تک ہونے والے سودوں کا والیم چھ کروڑ 91 لاکھ 75 ہزار 260 شیئرز رہا جن کی مالیت دو ارب 94 کروڑ 29 لاکھ 34 ہزار 240 رہی۔

منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا ہے تھا اور کاروبار کا اختتام 36 ہزار 663 پر ہوا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 36 ہزار 767 پر ٹریڈ کر رہا تھا بعد ازاں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے کچھ دیر کے لیے مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوا۔

پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔


متعلقہ خبریں