ڈالر کی قیمت میں مزید 10 پیسے کی کمی


کراچی: بدھ کے روز کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی  قیمت میں مزید 10 پیسے کمی آئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 133.85 روپے پر ہوا تاہم بعد میں روپے کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

کرنسی مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 133.75 روپے تھی۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے اوپن مارکیٹ میں بھی کمی آئی اور ڈالر 134 روپے پر فروخت ہوا۔

منگل کے روز بھی ڈالر کی قیمت میں 15 پیسے کمی آئی تھی۔

پیر کے روز انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 70 پیسے مہنگا ہوا تھا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 131 روپے 93 پیسے تھی لیکن بعد میں 47 پیسے اضانے کے بعد قیمت 133.40 روپے ہو گئی۔

انٹر بینک میں قیمت اوپر جانے کے سبب اوپن مارکیٹ بھی متاثر ہوئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے اوپر چلا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں دو روپے کی کمی ہوئی تھی۔

جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر دو روپے گر گئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں