نیب حکام کی ایف اے ٹی ایف وفد کو بریفنگ

ایف اے ٹی ایف اجلاس، پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا نکلنے کا فیصلہ آج متوقع

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایشیا پیسفک گروپ کے پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں جس کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کا پاکستان میں بدھ کو دسواں روز ہے۔ حکام کی انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس سے دوسری بار ملاقات ہوئی ہے جب کہ صوبائی عدلیہ اور اٹارنی جنرل کی جانب سے بھی ایشیا پیسیفک گروپ کے وفد کو بریفنگ دی گئی۔

ایشیا پیسفک گروپ کا وفد آج اسٹیٹ بینک اور وزرائے خارجہ سے بھی دوبارہ مذاکرات کرے گا جس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔

ایف اے ٹی ایف کا وفد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ پاکستانی حکام سے 19 اکتوبر تک مذاکرات کے بعد 21 اکتوبر کو اپنی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو پیش کرے گا جس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ کرنے کے حوالے سے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

ایشیا پیسفک گروپ نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اینٹی منی لانڈرنگ ریگولیشنز میں چند خامیوں کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد حکومت پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی روشنی میں اقدامات کیے اور ریگولیشنز میں ترامیم کے ذریعے مالی امور سے متعلق خامیوں کو بھی دور کیا۔


متعلقہ خبریں