دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کی 281 رنز کی سبقت


دبئی: دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے  جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی انگنز کے اختیتام پر آسٹریلیا پر 281 رنز کی سبقت حاصل کرلی جبکہ اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

آج کھیلی گئی انگنز میں پاکستانی ٹیم نے 144 رنز بنائے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے گزشتہ روز کے اسکور 20 رنز دو وکٹوں کے نقصان پر دن کا آغاز کیا۔

آج بھی آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا جبکہ پاکستانی گیند بازوں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔

36 رنز کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کی تیسری وکٹ شان مارش کی صورت میں گری۔ انہوں نے تین رنز بنائے۔

اسی طرح ٹم ہیڈ، مچل مارش، کپتان ٹم پین و دیگر بھی خاطر خواہ اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

اننگز کے اختتام پر مچل اسٹارک نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی اور 34 تیز رفتار رنز بھی بنائے تاہم پوری آسٹریلوی ٹیم 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بلال آصف نے تین اور یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان اور آسڑیلیا کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ قومی ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوا اور پوری ٹیم صرف 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔


متعلقہ خبریں