ماسکو کے کالج میں گیس دھماکہ، 18 افراد ہلاک


ماسکو: بندر گاہ کیچ کے ایک کالج میں گیس دھماکے میں 18  افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گیس سلنڈر میں دھماکہ ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کیچ اسپتال انتظامیہ نے بتایا تھا کہ دھما کے سے زخمی ہونے والے 18 افراد اسپتال لائے گئے تھے لیکن مزید 50 زخمی لائے  جانے کا ااندیشہ ہے۔ اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ اور آپریشن تھیٹر میں پہلے سے ہی کئی زخمی داخل ہو چکے ہیں۔

دھماکے سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا اور کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔ دھماکے کے فوری بعد ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئی تھیں۔

دھماکہ کیچ کے ٹیکنیکل کالج میں ہوا جہاں نوجوانوں کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں