فواد اور عمران دنیا کے حسین ترین مردوں کی فہرست میں شامل


اسلام آباد: پاکستانی اداکاروں کا شمار دنیا کے حسین ترین چہروں میں کیا جارہا ہے۔ انسٹاگرام کے اکاؤنٹ 2018 کے 100 حسین ترین مرد ’100 موسٹ ہینڈسم مین 2018‘ کے مطابق فواد خان اور عمران عباس دنیا کہ حسین ترین آدمیوں کی فہرست میں شامل کرلیے گئے ہیں۔

انسٹاگرام کا یہ اکاؤنٹ ہر سال دنیا کی مشہور شخصیات میں سے حالیہ دور کے حسین ترین افراد کی فہرست تیار کرتی ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے مایاناز اداکار فواد خان اور عمران عباس بھی شامل کیے گئے۔

فواد خان کو پہلے بھی اس فہرست کے لیے نامزد کیا گیا تھا جبکہ اداکار عمران عباس پہلی مرتبہ اس فہرست کے لیے نامزد ہوئے۔ فواد خان بطور موسیقی کار پہلے منظر عام پر آئے اور تب سے ان کے حسن کو سراہا جا رہا ہے۔

عمران عباس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو فخر ہے کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں