اسکردو اور چلاس میں برفباری، درجنوں افراد محصور


اسکردو/چلاس: دینا کے بلند ترین مقام دیوسائی میں پھنسے سیاحوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے لیکن شدید برفباری کے باعث امدادی سرگرمیوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسکردو نوید احمد کا کہنا ہے ریسکیو کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ریسکیو ٹیم  پولیس کے جوانوں، مقامی رضا کاروں اور ماہر کوہ پیماؤں پر مشتمل ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسکردو کا کہنا ہے کہ دیوسائی میں شدید برف باری کی وجہ سے ریسکیو سرگرمیوں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق دیوسائی میں شدید برف باری اور خراب موسم کے سبب گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک غیر ملکی سیاح سمیت دس افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق چلاس میں لالو سر جھیل جھلکھٹ کے مقام پر پانچ خاندانوں پر مشتمل 35 افراد برف میں پھنس گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر دیامر اعظم حمزہ کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن شروع کرنے میں تاخیر ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جتنے افراد برفباری کی وجہ سے پھنسے ہیں ان سب کا تعلق دیامر سے ہے۔


متعلقہ خبریں