پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز


اسلام آباد: پاکستان میں دو نئے پولیو کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کی تصدیق بین الاقوامی پولیو لیبارٹری اور قومی ادارہ صحت نے سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے رپورٹ جاری کر دی ہے۔

ہم نیوز کو موصول اطلاعات کے مطابق رپورٹ کے متن میں درج ہے کہ پولیو کا شکار چار سالہ بچی کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے جبکہ دوسری ساڑھے چار سالہ بچی کا تعلق کراچی سے ہے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیو وائرس بچیوں کو معذور کرنے میں ناکام رہا ہے اسی مناسبت سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کا کہنا تھا کہ پولیو وائرس دن بہ دن کمزور ہو رہا ہے۔ پولیو کے خاتمے میں والدین کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔

گزشتہ ماہ میں ملک بھر میں ہونے والی انسدادا دہشت گردی مہم کے موقع پر وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

2017  میں صوبہ سندھ میں پولیو کے آٹھ کیس سامنے آئے تھے اوران میں سے دو کیس کراچی سے رپورٹ ہوئے تھے۔

سال 2018 میں بلوچستان میں پولیو کے تین کیسز رپورٹ ہوئے جن کا تعلق ضلع دکی سے ہے جبکہ پورے ملک میں اب تک چھ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں