نیب قانون میں ترمیم نہ کرنا غلطی تھی، محمد زبیر


اسلام آباد: قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ تو سب ہی جانتے ہیں کے نیب کا طریقہ کاردرست نہیں اورجو کچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

پروگرام ندیم ملک لائیو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کرکے نیب کو درست کرنے کی کوشش کی گئی تب ن لیگ نے کیوں نہیں پیپلز پارٹی کا ساتھ  دیا۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر جو الزامات ہیں ان پر پیش رفت ہونی چاہیے پر جس انداز سے ایسا ہو رہا ہے یہ غلط ہے۔

پروگرام کے میزبان ندیم ملک سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے تسلیم کیا کی نیب قانون میں ترمیم نہ کرنا ن لیگ کی غلطی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومی پالیسی کے حوالے سے محمد زببر نے کہا کہ جب حکومت منی لانڈرنگ کی روک تھام سے دس عرب بچا رہی ہے تو آئی ایم ایف سے  تین ارب کیوں لیے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر بھی ایسے الزام تھے اور نیب نے انہیں گرفتار کیا۔ ان کا کہنا ہے اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں اور جب بھی پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاست دان کا احتساب کیا گیا تو اسے سیاسی انتقام کا نام دے دیا گیا۔

انہوں  نے کہا  کہ جو غلطیاں گزشتہ حکومت کی پالیسیوں سے ہوئیں ان کو درست بھی تو تحریک انصاف نے کرنا ہے۔

آفتاب جہانگیر کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں میں ان کا کوئی ایم این اے ملوث نہیں اور اگر کوئی ایسا کہتا ہے تو یہ الزام ہے۔


متعلقہ خبریں