انتخابات میں شکست: ایم کیو ایم کے اہم رہنما نزدیک


کراچی: انتخابات میں مسلسل ناکامی نے دھڑوں میں بٹی متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے متعدد اہم رہنماؤں کو ایک دوسرے کے نزدیک کردیا ہے۔ جس کا اشارہ ایم کیو ایم رہنماؤں آفاق احمد اور عامر خان کی ایک ملاقات سے ملتا ہے۔

ذرائع کے مطابق تین دن قبل ایم کیو ایم رہنماؤں آفاق احمد اور عامر خان نے ملاقات کی ہے جس میں اہم معاملات زیر غور لائے گئے ہیں کیونکہ پہلے عام انتخابات 2018 اور پھر ضمنی انتخابات کے منفی نتائج  ایم کیو ایم کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی لا سکتے ہیں اور اس بات کا اشارے بھی مل رہے ہیں کہ یہ جماعت مشترکہ حکمت عملی بھی بنا سکتی ہے۔

ذرائع نے بتانا کہ ملاقات کا ایک نکاتی ایجنڈہ یہ تھا کہ ایم کیو ایم  قیادت ایک ساتھ کیسے چل سکتی ہے؟ جبکہ آفاق احمد کے قریبی ساتھی نعیم حشمت اور رضا حسین بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ آفاق احمد عام انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں