تھر کے متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، عامر کیانی


مٹھی: وفاقی وزیرِ صحت عامر کیانی نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر تھر میں ریلیف کی کارروائیاں شروع کردی جائیں گی۔ وفاقی حکومت تھر کے قحط متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کا جلد اعلان کرے گی۔

وفاقی وزیرِ صحت نے سول اسپتال مٹھی کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی اسپتال کو خصوصی بجٹ دینے سمیت دیگر بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے۔ اس موقع پر انہوں  نے تھر کے باسیوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کا اعلان بھی کیا۔

اس موقع پر وزیر صحت کے ساتھ ممبر صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ بھی موجود تھے۔ دونون رہنماؤں نے بچوں کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ مریضوں سے عیادت کی اور اسپتال انتطامیہ سے اسپتال کے معاملات سے متعلق بریفنگ بھی لی۔

عامر کیانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ملک میں 70 سالوں کا کچرا تھا جو 50 دنوں میں صاف نہیں کرسکتے۔ اس کے لیے وقت درکار ہے۔ ہماری حکومت مثالی کارنامے سرانجام دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر تھر آیا ہوں۔ تھر کی عوام کو مشکل کی گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تھر قحط معاملے پر سندھ حکومت سے بھرپور تعاون کرے گی۔ تھر کی انتطامیہ نے ہمارے دورے میں رکاوٹیں ڈالیں، مگر ہم اس معاملے پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔


متعلقہ خبریں