مارک زکربرگ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے مسودہ پیش


نیو یارک: فیس بک کے متعدد شیر ہولڈرز نے مارک زکربرگ کو کمپنی کے چئیرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لیے مسودہ پیش کردیا۔ کمپنی کے حصے داروں نے حالیہ اسکینڈلز کو درست طریقہ سے انجام نہ دینے پریہ فیصلہ کیا۔

مئی 2019 میں اس مسودے پر با ذریعہ ووٹ اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ چئیرمین کو ہٹایا جائے یا نہیں۔

کمپنی کے حصےداروں کا ارادہ ہے کہ چئیرمین کے عہدے کو آزاد حیثیت دے دی جائے۔ نیو یارک کی ریاست پرفنائشنل کامٹر کے عہدے پر فائز اسکاٹ اسٹرنگر کا کہنا ہے فیس بک ایک کمپنی ہے جو معاشرے اور معیشت پر اثرانداز ہو رہی ہے اس لیے اس پر شفافیت کی ذمہ داری ہے۔ اسی وجہ سے کمپنی میں چئیرمین کی حیثیت آزاد کرنے سے اس میں شفافیت لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مسودے میں یہ موقف پیش کیا جائے گا کہ چئیرمین کی حیثیت آزاد نہ ہونے کی وجہ سے کمپنی کے حالیہ اسکینڈلز کے باعث کتنا نقصان اٹھانا پڑا۔

اس وقت مارک زکربرگ کے پاس کمپنی ووٹنگ کا 60 فیصد حق ہے۔

نیو یارک پینشن فنڈز کے پاس فیس بک کمپنی کے 45 لاکھ حصص جبکہ پینسلوینیا ٹریژری کے 38،737 حصص ہیں اورٹریلیم ایسٹ مینجمنٹ کے 53 ہزار حصص ہیں۔


متعلقہ خبریں