لیٹویا میں تعلیمی اصلاحات کی ضرورت پر زور

تعلیمی اداروں میں 53 فیصد بچے منشیات کے عادی، رپورٹ | urduhumnews.wpengine.com

ریگا: یورپ کی ریاست لیٹویا کےسرمایہ داروں کا کہنا ہے کہ  ملک میں تعلیم کے شعبے میں سب سے زیادہ اصلاحات کی ضرورت ہے ۔

ایک سروے کے مطابق ملک کے سرمایہ داروں نے کہا ہے کہ تعلیم، صحت، ٹیکسز اور معیشت میں سب سے زیادہ اصلاحات کی ضرورت ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ  49 فیصد سرمایہ داروں کی رائے میں صحت میں اصلاحات ہونی چاہیے جبکہ 44 فیصد سرمایہ کاروں کی رائے میں تعلیم میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اس شرع میں معیشت میں بھی اصلاحات کی ضرورت کا اظہار کیا ہے۔

اسی سروے میں یہ بھی معلوم ہوا مسائل کے حل کے لیے 18 فیصد افراد نے شعبہ مالیات میں ترمیم کی تجویزدی جبکہ 16 فیصد افرد نے پالیسی، 15 فیصد افراد نے عدلیہ 13 فیصد نے ٹرانسپورٹ اور 12 فیصد نے فلاحی ریاست کے لیے اصلاحات کی تجویز کی تاہم  متعدد افراد نے ثقافت، دفاع اور خارجی امور پر اپنی حالیہ مرکزی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا البتہ تعلیم، صحت، عدلیہ اور معیشت پرعدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔


متعلقہ خبریں