پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کارجحان


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

بازار حصص میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کاروبار کا آغاز ہوتے ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 180  سے زائد پوانٹس کا اضافہ ہوا۔ تاہم یہ اضافہ لمحاتی ثابت ہوا اور انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور انڈیکس میں 200 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی۔

تاہم اس موقع پر مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس مثبت زون میں داخل ہوا لیکن یہ بھِی لمحاتی ثابت ہوا اورمارکیٹ ایک مرتبہ پھر دوبارہ منفی زوں میں چلی گئی۔

10 بجے کے بعد مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر تیزی د یکھی گئی اورمارکیٹ 38000 کے نفسیاتی سطح سے اپر گئی۔  اس رپورٹ کے فائل کیے جانے کے وقت مارکیٹ400.28  پوانٹس اضافہ کے ساتھ 38047.62  کی سطح پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔  صبح کے سیثن میں اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 600 سے زائد پوانٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور دوسرے سیشن میں مارکیٹ 950 سے زائد پوائنٹس تک بڑھ گئی۔

بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار شروع ہوا تو کئی روز کی شدید مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 37000 کی نفسیاتی سطح عبور عبور کی۔

 


متعلقہ خبریں