انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں چھ پیسے کی کمی

فوٹو: فائل


کراچی: انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز میں روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قدر میں مزید چھ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین  چھ پیسے کمی کے ساتھ 133.70 روپے پر ہو رہا ہے۔

انٹر بینک  کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی تھی اور ڈالر کی قدر روپے کے مقابلہ میں 133.75 روپے رہی تھی۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت کم ہونے سے اوپن مارکیٹ میں بھی کمی آئی اور ڈالر 134 روپے پر فروخت ہوا۔

پیر کے روز انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 70 پیسے مہنگا ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 131 روپے 93 پیسے تھی لیکن بعد میں 47 پیسے اضانے کے بعد قیمت 133.40 روپے ہو گئی تھِی۔

گزشتہ کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں دو روپے کی کمی ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں