اسٹارک انجری کا شکار، دوسرے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک


اسلام آباد: آسٹریلین فاسٹ بولر مچل اسٹارک پمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ان کی مزید شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائیٹرز کی رپورٹ میں کرکٹ آسٹریلیا کے حوالے سے بتایا گیا کہ بائیں بازو سے باؤلنگ کرانے والے آسٹریلوی کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور ٹی 20 سیریز میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔

دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 281 اسکور بنائے تھے اور آسٹریلیا کو 145 پر ہی آؤٹ کردیا تھا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آسڑیلیا مچل اسٹارک کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں بھی شامل نہیں کرے گا اور اپنے اہم کھلاڑی کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں کھیلائے گا۔

دوسری جانب آسٹریلوی اوپنر ایرن فینچ کا کہنا ہے کہ میچ سنسنی خیز مرحلے میں شامل ہوگیا ہے اور مچل اسٹارک کے متبادل پر سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ مچل اسٹارک ٹھیک ہیں اور اچھی باؤلنگ کر سکتے ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل اسٹارک کی جگہ ٹی 20 سیریز میں پیٹر سیڈل کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا ایک میچ ڈرا ہوچکا ہے۔ آسٹریلیا اگر دوسرا میچ جیت گیا تو 2011 کے بعد ایشیا میں پہلی ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر پائے گا۔

 


متعلقہ خبریں