آسٹریلیا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، ابوظہبی ٹیسٹ میں تیسرے روز کا کھیل ختم

دوسرا ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی گرفت مظبوط | urduhumnews.wpengine.com

دبئی: ابوظہبی ٹیسٹ میں تیسرےروز کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔ پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 538 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بیٹنگ کے دوران آسٹریلوی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنائے ہیں۔  پاکستان نے 400 رنز پر دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ آسٹریلیا کے شان مارش 4 رنز بنا کر میر حمزہ کی گیند پر آوَٹ ہوئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی قومی ٹیم کی گرفت تاحال کافی مضبوط ہے اور 160 رنز بنا لیے ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم نے کھیل کا آغاز 144 اسکور سے کیا تھا اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ چکے تھے۔

پاکستان کی جانب سے تیسرے روز کھیل کا آغاز اظہرعلی اور حارث سہیل نے کیا۔ دوسری اننگز کے میں قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ 6، فخرزمان 66 اور حارث سہیل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم 145 رنز ہی بنا پائی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بلال آصف نے تین اور یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 

 


متعلقہ خبریں