حد سے زیادہ خود اعتمادی یا لاپرواہی؟ اظہر علی کا انوکھا رن آؤٹ


 

دبئی: کرکٹ میں کبھی بھی کچھ بھی ممکن ہے اور بازی کسی بھی لمحے پلٹ جاتی ہے تاہم سنسنی خیز کھیل میں حد ست زیادہ خود اعتمادی کسی بھی وقت کھلاڑی کو میدان سے باہر کر سکتی ہے۔

پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے کھلاڑی اظہرعلی بھی اوورکانفیڈنس کا شکار ہوئے اور انوکھے انداز میں رن آؤٹ ہو گئے۔

اظہرعلی 64 رنز بنا کر پچ پر موجود تھے اور بولر کا سامنا کررہے تھے، انہوں نے شاندار شاٹ کھیلا اور گیند کو باؤنڈری لائن کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھ کر چوکا سمجھ لیا۔ اظہرعلی اور اسد شفیق پراعتماد انداز میں کریس سے باہر کھڑے ہوگئے اور گیند سے نظریں ہٹالیں۔
دوسری جانب گیند باؤنڈری لائن کے پاس جا کر رک گئی اور فیلڈر نے گیند کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں پھینک دیا اور وکٹ کیپر نے بھی ایک لمحہ کی تاخیر کیے بغیر اظہرعلی کو رن آؤٹ کردیا۔

اظہرعلی پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے، انہوں نے 64 انفرادی اسکور بنائے۔

دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 180 رنز بنا لیے ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے اظہرعلی64، فخرزمان66، محمد حفیظ 6 اور حارث سہیل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


متعلقہ خبریں