سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور

سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے خلاف مقدمہ درج

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر بلدیات اور رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔

انہوں نے قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

نیب ترجمان کے مطابق جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری کرپشن کے مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں جب کہ نیب جام خان شورو کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں تحقیقات کر رہا ہے اور اُن پر حکومتی فنڈز میں خوردبرد کرنے کا بھی الزام ہے۔

جام خان شورو نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے اور عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نیب کو اُن کی گرفتاری سے روکے، وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔

نیب ذرائع کے مطابق جام خان شورو پر محکمہ بلدیات میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں اور نیب کی جانب سے سابق وزیر کے خلاف 2017 میں سرکاری زمینوں پر قبضے کی بھی تحقیقات شروع کی تھیں۔

سابق صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو اس وقت سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 62 حیدرآباد سے رکن اسمبلی ہیں۔


متعلقہ خبریں