آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان


کراچی: آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ کھیلے جائیں گے جس کے لیے پاکستان نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کپتان سرفراز احمد خان، فخر زمان، محمد حفیظ، صاحب زادہ فرحان، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، حسین طلعت، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی، عماد وسیم، وقاص مقصود اور فہیم اشرف کے نام شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ 24 اکتوبر کو شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ سیریز اور تین ٹی ٹوینٹی کرکٹ سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلا جانا تھا جس میں سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ سیریز کھیلی جاچکی ہے جب کہ رواں ماہ تین ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلی جائے گی۔


متعلقہ خبریں