ن لیگی ایم پی اے کی نااہلی کا فیصلہ برقرار


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ضیاء الرحمان کی  پشاور ہائی کورٹ سے جعلی ڈگری کیس میں تاحیات نااہلی کے فیصلہ کے خلاف اپیل مسترد کر دی اور ان کی نا اہلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔

پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے ضیاء الرحمان کو جعلی ڈگری رکھنے پر تاحیات نااہل کیا گیا تھا۔ ضیاء الرحمان نے اپنی نا اہلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سپریم کورٹ کے بینچ نے ضیاء الرحمان کی اپیل کی آج سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایسے جعلی ڈگری والوں کو پارلیمنٹ میں رہنے نہیں دیں گے۔

عدالت نے نااہلی کے خلاف ضیاء الرحمان کئ درخواست خارج کردی اور نااہلی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔


متعلقہ خبریں