اجلاس میں سب سے پہلے فاٹا ریفارمز کا جائزہ لیا گیا، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایف سی ایوارڈ میں تمام صوبوں کو فاٹا کو حصہ دینا ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے انتظامی معاملات کو بھی دیکھنا ہے اس لیے کابینہ اجلاس میں سب سے پہلے فاٹا ریفارمز کا جائزہ لیا گیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے فاٹا کے عدالتی نظام پر بات ہو چکی ہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ ٹاسک فورس کی سربراہی گوزنر سندھ کریں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ کسی کو نوکری نہ ملے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزرا ایک سال میں تین سے زیادہ غیر ملکی دورے نہیں کر سکیں گے۔

کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، وہاں کے مسائل حل کرنا وفاق کی اہم ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا کہ دوایل این جی ٹرمینلزپرہمارے 2 معاہدے ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی پرسپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے جبکہ دوسرے ایل این جی ٹرمینل میں ڈالر ریٹرن 30 فیصد ہے۔ ایل این جی ٹرمینلز پرفریقین سے مذاکرات کریں گے۔
غلام سرور  نے بتایا کہ دنیا میں کہیں بھی آئل اینڈ گیس کے شعبہ میں ایکویٹی میں ریٹرن 44 فیصد دینےکی مثال نہیں ملتی۔
ان کا کہنا تھا ایل این جی معاہدے بدنیتی پرکیےگئےہیں، عالمی منڈی میں منافع کی شرح 20 سے 22 فیصد ہوتی ہے۔ ایل این جی ٹرمینل کا ایک معاہدہ 30 اپریل 2014 میں ہوا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں