سونا فی تولہ 250 روپے سستا

فوٹو: فائل


کراچی: سونےکی فی تولہ قیمت میں 250 روپےکی کمی ہوگئی ہے جس کے بعد صرافہ بازار میں سونا فی تولہ 61500 روپے ہوگیا ہے۔

ہم نیوز نے آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن سے ملنے والے نرخ  کے حوالے سے بتایا ہے کہ مارکیٹ میں اس وقت دس گرام سونے کی قیمت 215 روپے کمی کے بعد 52726 روپے ہوگئی ہے۔

15 اکتوبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونا 61 ہزار 700 روپے فی تولہ ہو گیا تھا۔

صرافہ بازار میں چار دن قبل دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 52898 روپے ہوگئی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ امریکی ڈالر کی قیمت میں آنے والے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ہے۔


متعلقہ خبریں