دیوسائی: برفباری میں پھنسے سیاح ریسکیو


اسکردو: دنیا کے بلند تفریحی مقام دیوسائی میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق برف میں پھنسے ہوئے تمام سیاحوں کو پاک فوج کے خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔ اعلیٰ حکام نے ریسکیو کیے گئے سیاحوں کو اسکردو منتقل کردیا ہے۔

دیوسائی میں پھنس جانے والے افراد میں سوئڈن سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ سمیت دس افراد شامل تھے۔ تمام افراد تین دن قبل دیوسائی میں ہونے والی برف باری کے باعث پھنس گئے تھے۔

فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان کی خصوصی ہدایت پر دیوسائی روڈ بحال کر دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سیاحوں نے بروقت ریکسیو کرنے پر پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔


متعلقہ خبریں